یوٹیوب سے پیسے کیسے کمائیں |how to make money from youtube in urdu

 یوٹیوب سے پیسے کیسے کمائیں |how to make money from youtube in urdu

یہ انٹرنیٹ کا دور ہے انٹرنیٹ کی وجہ سے پوری دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے ہر کوئی انٹرنیٹ پر فیس بک ،ٹوئٹر، انسٹاگرام ،یوٹیوب استعمال کرتے ہوئے انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے بھی کما رہا ہے. لاکھوں لوگ یوٹیوب پر ویڈیو بنا کر پیسے کما رہے ہیں۔
یوٹیوب سے پیسے کمانا بہت آسان ہے اس کے لیے آپ کو چینل بنانا ہوگا

یو ٹیوب پر چینل بنانے کے لیے کن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے what are the requirements for creating a) (channel on youtube 

یوٹیوب پر چینل بنانے کے لیے آپ کو ایک انڈرائیڈ فون انٹرنیٹ کنیکشن اور جی میل آئی ڈی کی ضرورت ہوتی ہے 

یوٹیوب چینل کیسے بنائیں (how to create a youtube (channel 

سب سے پہلے آپ یوٹیوب کھولیں یوٹیوب کے پیج کے سیدھی طرف ایک آئ کون ہو گا جس پر آپ کو انگریزی کا کوئی بھی ایک لفظ لکھا نظر آئے گا 



جیسا کہ اس تصویر میں دکھایا گیا ہے آپ اس پر کلک کریں گے تو آپ کا چینل سامنے آ جائے گا جہاں لکھا ہوگا create a channel چینل آپ اس پر کلک کریں گے نیم ڈسکرپشن لکھا آئے گا اپنا نام اور ڈسکرپشن لکھیں گے چینل کو ایک منفرد نام دیں گے اور اس کی سیٹنگ کرکے اپنا چینل بنا لیں گے 

یوٹیوب کی ویڈیو کا مواد کیا ہو what is the contact of youtube video 

آپ کی یوٹیوب ویڈیو کا مواد ایسا ہونا چاہیے کہ لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنے ویڈیوز نہ تو زیادہ لمبی اور نہ ہی ایسی ہو کہ لوگ دیکھنا پسند نہ کریں معلوماتی ویڈیو، فنی ویڈیو ،کچھ سکھانے کے متعلق ویڈیو بنا سکتے ہیں تاکہ لوگ آپ کی ویڈیو دیکھنا پسند کریں  ویڈیوز بنانے کے لیے اچھے کیمرے کا استعمال کریں اگر کیمرہ نہیں ہے تو موبائل سے ویڈیو بنا کر کسی ایڈیٹنگ ایپس سے ایڈٹ کر کے اسے اپلوڈ کریں 

ویڈیوز کیسے اپلوڈ کریں how to upload videos 

ویڈیو ایڈ کرنے کے بعد آپ اپنا چینل کھولیں سیدھی طرف اوپر کی جانب اپلوڈ یور ویڈیو لکھا نظر آئے گا وہاں کلک کر کے ویڈیو اپلوڈ کریں 


جیسا تصویر میں دکھایا گیا ہے پھر ویڈیو کی سیٹنگ کریں ویڈیو کے بارے میں معلومات دیں اس کا ٹائٹل لکھے ڈسکرپشن دے اور ویڈیو کو اپلوڈ کر دیں 

چینل کو مونیٹائز کریں monetize the channel 

جب آپ کے چینل پر ہزار سبسکرائبرز اور 4000 گھنٹے واچ ٹائم پورا ہو جائے گا تو آپ چینل کو ایڈ سینس سے مونیٹائز کروائیں ۔چینل کے مونیٹائز ہونے پر آپ کی ویڈیو پر یوٹیوب کی طرف سے اشتہارات چلتے ہیں اور آپ کو ان اشتہارات کے پیسے ملتے ہیں 

ایڈسنس اکاونٹ بنائیں( create adsense account ( 

چینل مونیٹائز کروانے کے لیے ایڈسنس اکاؤنٹ بنانا بہت ضروری ہے ۔اس اکاؤنٹ کو بنانے کے لیے اپنے چینل کے اسٹوڈیو میں جائیں وہاں الٹی سائیڈ مینوں میں مونیٹائزیشن کا آپشن لکھا ہوگا اسے کلک کریں اور آپلائی کریں آپلائی کرنے کے لئے کچھ پالیسی لکھی ہوگی آپ نے انہیں ایکسیپٹ کرنا ہوگا گوگل ایڈسینس کو سائن اپ کریں اور اس کا اکاؤنٹ بنائیں ۔اپنی چینل والی جی میل ایڈ کریں ملک سلیکٹ کریں اور پھر نام ایڈریس لکھیں آپ کا ایڈسنس اکاونٹ بن جائے گا ۔اکاؤنٹ بننے کے بعد آپ کو یوٹیوب کی طرف سے ای میل آئے گا مونیٹائزیشن ان ہو نے کا اس کے بعد جیسے جیسے آپ کے چینل پر اشتہارات چلیں گے اس کے پیسے آپ کے اکاؤنٹ میں آنا شروع ہو جائیں گے 

FAQ

سوال :یوٹیوب چینل پر ایک ہزار سبسکرائبرز سے کتنے روپے کمائے جا سکتے ہیں 

جواب :1000 سبسکرائبر سے2  ہزار سے 25 ہزار تک آرام سے کما سکتے ہیں 

سوال :کیا یوٹیوب چینل پر بچوں کے لئے ویڈیو بنا کر پیسے کمائے جا سکتے ہیں 

جواب :جی ہاں بچوں کے لئے ویڈیوز  بنا کر آپ پیسے کما سکتے ہیں 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے